لوڈنگ ٹرک اور بسوں کا خود کار چالان سسٹم، اتوار سے آغاز

اتوار 21 اپریل 2024 08:50

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ لوڈنگ ٹرکس اور بسوں کے لیے دی گئی مہلت ختم ہو رہی ہے۔ اتوار 21 اپریل سے خود کار سسٹم کے ذریعے چالان کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ق نیوز کے مطابق اتھارٹی نے ٹرانسپورٹ سروسز سے منسلک اداروں کو تین زمروں میں تقسیم کیا تھا جن میں ٹیکسی سروس کے لیے 13 مارچ 2022 کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

دوسرے زمرے میں سکول بسوں کے لیے مرتب قوانین پرعمل درآمد کےلیے یکم فروری 2023 کی ڈیڈ لائن تھی۔

(جاری ہے)

تیسرا مرحلہ لوڈنگ ٹرکس اور بڑی بسوں کا تھا جس کا آغاز 21 اپریل 2024 سے کیا جا رہا ہے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ ایسے ٹرک اور بسیں جو روڈ پرمٹ کے بغیر یا ایکسپائر پرمٹ کے علاوہ ایسی ہیوی گاڑیاں جن کے استعمال کی انتہائی حد مکمل ہو چکی ہو انہیں روڈ پر لانے کی صورت میں خود کارچالان سسٹم کے ذریعے خلاف ورزی ریکارڈ کی جائے گی۔

واضح رہے سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کو منظم کرنے اور ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے شاہراہوں پر ساھر سسٹم موجود ہے جو انتہائی حساس کیمروں پر مشتمل ہے۔حساس کیمروں کے ذریعے سڑک پر موجود گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ذریعے اس کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا جاتا ہے۔