راجوری میں پی آئی اے کے طیارے سے مشابہ غبارے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا

اتوار 21 اپریل 2024 11:30

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کے طیارے سے مشابہ ایک غبار ے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غبارہ جس پر چاند اور ستارہ بنا تھا اور اس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا ،ضلع میں نوشہرہ کے علاقے گرگوٹ سے برآمد ہوا۔ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور غبارے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔