فلسطین میں جنگ نہیں دہشتگردی ونسل کشی جاری ہے‘قاری اعظم حسین

مسلم عوام خون کے آخری قطرے ،زندگی کے آخری لمحے تک فلسطینی عوام کاساتھ دیتے رہیں گے

اتوار 21 اپریل 2024 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ فلسطین میں جنگ نہیں دہشتگردی ونسل کشی جاری ہے، انسانی حقوق کے نام نہاد چمپئن کہاں ہیں اسرائیل اور یہودی دنیا کے سب سے بڑے دہشتگردہیں،مسلم عوام خون کے آخری قطرے ،زندگی کے آخری لمحے تک فلسطینی عوام کاساتھ دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ اسرائیل ناپاک ناجائز ریاست ہے اس کے خلاف مال جان وسائل سے جہاد کیساتھ آوازبلند کرنابھی جہاد ہے اس وقت دنیا میں صرف غزہ وفلسطین آزادہیں دیگر57اسلامی ممالک غلام اوران کے حکمران بزدل ہیں ۔