مسلم اٴْمہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں مضمر ہے، سردار ایاز صادق
شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور افکار کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ پیدا کیا،سپیکر و ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی
اتوار 21 اپریل 2024 15:05
(جاری ہے)
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال وہ عظیم رہنما تھے، جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد مسلم ریاست کا تصور پیش کیا، جو آگے چل کر پاکستان کی شکل میں معرض وجود میں آئی۔
انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے قائد اعظم محمد علی جناح کو برصغیر کے مسلمانوں تحریک آذادی کی قیادت سنبھالنے پر آ آمادہ کیا جن کی قائدانہ صلاحیت کی بدولت ایک آزاد مسلم ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق کا مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا خواب جہاں وہ اپنے مذہبی عقائد اور رسم و رواج کے مطابق زندگی بسر کر سکیں کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔اسپیکر نے کہا کہ اس وقت مسلم اٴْمہ ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے، فلسطین اور کشمیر میں مسلمان ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم اٴْمہ کو درپیش مسائل کا حل حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی تعلیمات ونظریات میں مضمر ہیں جن اپنا کر مسلم اٴْمہ کو درپیش مسائل سے حل نکالا جاسکتا ہے۔اسپیکر نے کہا کہ علامہ اقبال کا اسلامی معاشرے کا تصور کائناتی ہے اور جغرافیائی اور قومیت کی حدود و قیود سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین پر زور دیا اور ان کے نزدیک تعصب اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ایک ایسے پرامن اور اعتدال پسند معاشرے کا قیام چاہتے تھے جس میں بلا امتیاز ونسل اور مذہب و انصاف پر مبنی مساوی حقوق میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ خصوصاً بر صغیر کے مسلمانوں کو متحد کرنے کے لیے علامہ محمد اقبال کی جہدوجہد اور کوششوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ علامہ اقبال مفکر پاکستان تھے انھوں نے 1930 میں اپنے خطبہ آلہ آباد میں ایک آزاد مسلم ریاست کا تصور دیا جو آگے چل کر پاکستان کی صورت میں معرض وجود میں آیا۔ انہون نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات کو اپنا کر مسلم اٴْمہ خصوصاً پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.