اسلام آباد،18 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار،قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

اتوار 21 اپریل 2024 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس نے 18 جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کے احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد پولیس نے مختلف قانونی کارروائیوں کے دورا ن 18جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے ملزم محمد گلریز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 550گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ کراچی کمپنی پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان حماد اور وسیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری کے آلات اور مال مسروقہ برآمد کر لیا،تھانہ رمنا پولیس نے ملزم عثمان علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 32بور ریوالور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، تھا نہ سنبل پو لیس نے غیر قا نو نی طور پر گیس سلنڈر بھرنے اور پٹر ول فروخت کر نے پر دو ملزمان امجد محمود اورذولفقار کو گرفتار کرلیا، تھا نہ ترنول پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پر ملزم محمد یعقوب کو گرفتار کر لیا، تھا نہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزم افضال احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد30بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے ملزم عاصم علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 525گر ام ہیروئن برآمد کرلی، تھانہ نون پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر بھرنے والے دوملزمان حمید اللہ اور ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا،تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ملزم واجد خان کو گر فتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد 30بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ کورال پولیس نے ملزم ناصر محمود کر گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے حقہ اور فلیور برآمد کر لئے،تھا نہ سہالہ پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پر ملزم مہران اشفاق کو گرفتار کرلیا،تھا نہ ہمک پولیس نے ملزم عاطف محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد 30بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ لوہی بھیر پولیس نے دو ملزمان شجاعت علی اور ابوبکر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 513گرام ہیروئن اور ایک عدد 30بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ پھلگراں پولیس نے ملزم حلال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 530گرام چرس برآمد کر لی،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میںمقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15یا "آئی سی ٹی "15ایپ پرفوری اطلاع دیں۔