رضا ربانی کی پاکستان کو اشیاء سپلائر کمپنیوں پر امریکی پابندی کی مذمت

ایٹمی عدم پھیلاؤ پر سختی سے کنٹرول کا دعویٰ مذاق ہے، بعض ممالک کے لیے فوجی ٹیکنالوجیز کے لائسنس کی شرائط ختم کر دی گئی ہیں، سابق چیئر مین سینٹ

اتوار 21 اپریل 2024 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اشیاء سپلائر 4 کمپنیوں پر امریکی پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ امریکا کا پابندی کا اقدام سیاسی مقاصد کے لیے ہے مسترد کرتے ہیں، امریکا کا اقدام امتیازی ہے اور دوہرا معیار ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ پر سختی سے کنٹرول کا دعویٰ مذاق ہے، بعض ممالک کے لیے فوجی ٹیکنالوجیز کے لائسنس کی شرائط ختم کر دی گئی ہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاملے کے کوئی ثبوت شیئر نہیں کیے گئے، ایسے اقدامات ایٹمی عدم پھیلاؤ اور علاقائی امن و سلامتی کو کمزور کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹی دفاع کو اس پر اعتماد میں لیا جائے، کمیٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے پابندیوں کے کیا نتائج اور انہیں کم کرنے کے کیا اقدامات کیے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ کمیٹیوں کو یہ بھی بتایا جائے کہ اتنی خفیہ معلومات امریکا تک کیسے پہنچیں۔