ًپاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈی جی شعیب کھوسو نے برطرفی کے خلاف دائردرخواست پر سماعت آج پیر کو ہوگی

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

eاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈی جی شعیب کھوسو نے برطرفی کے خلاف دائردرخواست پر سماعت آج پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی جس کے لیے فریقین کواطلاعاتی نوٹسزبھی ارسال کردیے گئے ہیں۔جسٹس بابر ستار شعیب کھوسو کی درخواست پر سماعت کرینگے ،شعیب کھوسو نے گزشتہ روز کا برطرفی کا نوٹیفکیشن اپنے وکیل شعیب شاہین کے ذریعے چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کابینہ ڈویڑن نے گزشتہ روز شعیب کھوسو کی بطور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیش کے مطابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت کے بعد فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شعیب کھوسو کو ملازمت سے فارغ کر کے بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ظہور احمد کو ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔شعیب کھوسو کے خلاف گزشتہ کچھ عرصے سے جعلی ڈگری کیس کی انکوائری چل رہی تھی۔