wسابق بیورو کریٹ روئیداد خان ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

mاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روئیداد خان نے بطور چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، سیکرٹری وزارت سیاحت اور سیکرٹری وزارت لیبر بھی خدمات انجام دیں،اس کے علاوہ روئیداد خان سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری جنرل وزارت داخلہ، وفاقی وزیر برائے احتساب اور وزیراعظم و صدر پاکستان کے مشیر بھی رہے۔ ان کی عمر سو سال سے زیادہ تھی