ذ*ہم سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنے پر یقین نہیں رکھتے،حافظ نعیم الرحمن

, ہم سمجھتے ہیں کہ اسلام ہی تمام دنیا کے مسائل کا حل ہے، ملک کی بہتری کے لیے اس وقت جماعت اسلامی کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

ذ*ہم سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنے پر یقین نہیں رکھتے،حافظ نعیم الرحمن
) فیصل آباد(آن لائن)جماعت اسلامی کے مرکزی امیرحافظ نعیم الرحمن ہم سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنے پر یقین نہیں رکھتے، ہم سمجھتے ہیں کہ اسلام ہی تمام دنیا کے مسائل کا حل ہے، ملک کی بہتری کے لیے اس وقت جماعت اسلامی کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں۔ جماعت اسلامی مذہبی گروہ نہیں یہ فرقہ واریت اور لسانیت سے پاک دین اسلام کی بات کرنے والے افراد کا ایک زبردست نظم ہے، ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔

ہم ان لوگوں کی طرح نہیں جو وراثت، وصیت یا خاندانوں کی بنیاد پر سیاسی پارٹیاں چلاتے ہیں۔ جاگیرداروں، مقامی اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کاروں نے ملک یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ہم سیاسی مزاحمت کے ذریعے وڈیرہ شاہی اور انسانوں کو انسانوں کا غلام بنانے والے نظام سے قوم کو آزاد کرائیں گے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نیجماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے فیصل آباد کے ارکان و کارکنان کی طرف سے نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ واضع رہے جماعت اسلامی کے بانی سیدابوالاعلی مودودی ؒ کے بعد میاں طفیل محمدؒ، قاضی حسین،سید منور حسن ؒ اور سراج الحق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب ہوئے۔ بطور چھٹے امیرحافظ نعیم الرحمن کا انتخاب پاکستان، جماعت اسلامی اور اُمت مسلمہ کے لیے خیروبرکت کا سبب بنے گا، جماعت اسلامی پورے ملک میں اقامت دین کی جدوجہد تیز کرے گی۔

جماعت اسلامی میں کسی قسم کی موروثیت نہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کو اپریل 2024 تا اپریل 2029 کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو مکمل جمہوری انداز میں جماعت اسلامی کے ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جہاں روزِ اوّل سے انتہائی شفاف طریقے سے انتخابات کے مراحل طے کیے جاتے ہیں۔