پنجاب اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ، سمری ارسال

اتوار 21 اپریل 2024 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) حکومت نے پنجاب اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری وزارت قانون نے گورنر پنجاب کو ارسال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پری بجٹ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ پر تجاویز پیش کی جائیں گے۔اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تجاویز پر غور ہوگا، پری بجٹ اجلاس میں اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں سے متعلق تجاویز دیں گے۔