Live Updates

تندور ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

اتوار 21 اپریل 2024 18:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ سے ملاقات کے بعد تندور ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، محمد منشاء اللہ بٹ نے اپنے رابطہ آفس میں تندور مالکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تندور مالکان کی دشمن نہیں بلکہ وہ چاہتی ہے کہ مقررہ نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کئے جائیں اور اس سلسلہ میں آٹا کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تندور مالکان کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا، ان کے مسائل سنے جائیں گے اور ان سے زیادتی بھی نہیں ہونے دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، سیل کئے گئے تندوروں کو کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر روٹی کے مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں تندور مالکان کو حکومتی احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔ تندور مالکان کے تحفظات اور خدشات حکومت پنجاب تک پہنچائیں جائیں گے اور ان کے جائز مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات