غ*بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں مذہبی رسومات کی ادائیگی

اتوار 21 اپریل 2024 19:50

ّلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) وساکھی میلہ کی تقربیات میں بھارت سی2400سکھ یاتریوں نے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔بورڈ ترجمان کے مطابق سکھ رہنمائوں نے قیام امن و سکھ مسلم دوستی کے رشتہ میں مزید مضبوطی سمیت دیگر نیک تمنائوں کی دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

یاتریوں کو بہتر ین سہو لیا ت مہیا کرنے کے لیے ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میںتزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور رہائش کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔

رہائشی کمروں کے علاوہ مارکی لگائی گئی جبکہ گرمی سے بچنے کے لیے آئر کنڈشنر کا معقول انتظام کیا گیا ۔ بھارتی سکھ یاتریوں نیٹرسٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات کو احسن قرار دیا ۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم کا کہنا ہے کہ یاتریوں کی مہمان نوازی میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں رہنے دی ،وفاقی و صوبائی حکومت سمیت رینجرز اور پولیس کے جوانوں کے ساتھ بورڈ کے سیکورٹی و دیگر عملہ دن رات ان کی خدمت میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :