ہری پور پولیس کا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد

اتوار 21 اپریل 2024 20:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) تھانہ صدر اور تھانہ پنیاں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مجموعی طور پر غیر قانونی اسلحہ 3 بندوقیں 7 پستول اور مختلف بور کے 120 کارتوس برآمد مقدمات درج، ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل صدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر دلپزیر خان اور ایس ایچ او تھانہ پنیاں شہریار خان نے ہمراہ نفری پولیس ،لیڈی پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے حدود تھانہ جات میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

دوران سرچ مجموعی طور پر غیر قانونی اسلحہ 3 بندوقیں ،7 پستول اور مختلف بور کے 120 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 1 مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔\378