iعوام مسلسل مہنگائی کی دلدل میں پھنستے چلے جارہے ہیں

oاور حکمرانوں کی عیاشیاں کم نہیں ہو رہیں: نعیم حسین چٹھہ

اتوار 21 اپریل 2024 20:20

: لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کونسل کے مرکزی صدر وسابق پارلیمنٹیرین چوہدری نعیم حسین چٹھہ قائمقام چیئرمین چوہدری اختر عباس سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی طرح پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی ناکام نظر آ رہا ہے،عوام مسلسل مہنگائی کی دلدل میں پھنستے چلے جارہے ہیں اور حکمرانوں کی عیاشیاں کم نہیں ہو رہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ عوامی رائے کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔

ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔ بند کمروں میں عوامی تقدیر کے فیصلے کرنے والے عوام کی نظر وں میں اپنا وقار کھو چکے ہیں۔ کٹھ پتلی تماشا زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ملک و قوم کو اصل محب وطن، ایماندار اور کرپشن سے پاک قیادت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہناتھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ائے روز اضافے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، ہر چیز کی قیمت کو پر لگ گے ہیں، حکومت ذخیرہ اندوزوں پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی،گیس کے بلوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔انہوں مزید کہا کہ ملک و قوم کے مسائل کا حل مستحکم جمہوری نظام میں ہے۔ متشدد اور انتشار والی سیاست کی اب ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ مثبت رویوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ملک و قوم کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیلنے والے ایک مرتبہ پھر مسیحا کا لبادہ اوڑھ کر آگے ہیں۔