Live Updates

کوئی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ،نقل اور بوٹی مافیا کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا‘رانا سکندر حیات

بوٹی مافیا کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا‘ وزیر تعلیم پنجاب کی حلقے میں گفتگو

اتوار 21 اپریل 2024 20:20

چھانگا مانگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) کوئی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا نقل اور بوٹی مافیا کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ، ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا ،1997ء میں موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نقل اور بوٹی مافیا کا قلع قمع کیا تھا اسی ویژن اور مشن کے تحت آپ کا وزیر تعلیم اور تعلیم کا حقیقی سپاہی پنجاب بھر سے نقل اور بوٹی مافیا کو ختم کرکے آنے والی نسلوںکو صاف شفاف اور حقیقی نظام امتحان دے کر جائے گااساتذہ کا ان کا جائز مقام دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خا ن نے اپنے حلقہ احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے اور ملک و قوم کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے انقلا بی اقدامات اٹھائے ہوئے ہے جس کے مثبت اثرات برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا مہنگائی اور بیروزگاری کا جلد خاتمہ ہوگا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات