ایف اے او کی مضبوطی کے لئے وسیع تر اور عوامی مفاد کے حامل ادارے کے قیام کے حامی ہیں،پاکستان
پیر 22 اپریل 2024 15:10
(جاری ہے)
انہوں نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عالمی مالیاتی نظام میں فوری اصلاحات کے مطالبےکی حمایت کی ، خاص طور پر ترقی پذیر دنیا میں رہنے والے اربوں پریشان حال شہریوں کی جانب سے قرضوں سے نجات کے لیے کس طرح رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا سے بھوک کے خاتمے کے پائیدار ترقی کے دوسرے ہدف (ایس ڈی جی 2) کا نفاذ انتہائی اہم ہے۔
عثمان جدون نے ایسے لچکدار اور پائیدار خوراک کے نظام کے قیام کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا جو عالمی خوراک کے نظام کے لئے بڑھتے ہوئے چیلنجز اور رکاوٹوں کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نےخبردار کیا کہ دنیا کو تنازعات سے ماحولیاتی تبدیلیوں تک اور سپلائی چین میں رکاوٹوں سے لے کر اقتصادی سکڑاؤ تک بحرانوں کے مجموعے کا سامنا ہے جس سے غذائیت سے بھرپور، محفوظ اور سستی خوراک فراہم کرنے کے موجودہ نظامِ خوراک کی صلاحیت کو اہم خطرات لاحق ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ نوجوانوں کی نمایاں آبادی پر مشتمل دنیا کے پانچویں سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر پاکستان نے آنے والی نسلوں کے لیے خوراک کے نظام کے تحفظ کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کا جی ڈی پی میں خاطر خواہ حصہ ہے ،اس شعبے میں لیبر فورس کی بڑی تعداد کام کرتی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا حوالہ دیا جس نے 4.4 ملین ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو تباہ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس تباہی کے نتیجے میں خوراک کے انتہائی کمزور نظام اور آب و ہوا کے خطرے سے دوچار ممالک کو درپیش چیلنجز کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں بھرپور صلاحیت کے باوجود پاکستان عالمی منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سمیت سنگین بحرانوں کے اثرات سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جامع نقطہ نظر جس میں قلیل مدتی چیلنجز اور طویل مدتی امکانات دونوں پر غور کیا گیا ہو، خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے، خاص طور پر ان نوجوانوں کے لیے جو مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان ایک قوم کے طور پر اپنے عوام اور عالمی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ خوراک کے لچکدار نظام کی تعمیر میں تعاون کریں جو آج اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.