انوکھا فلسطینی بھکاری، قبضہ سے لگژری گاڑیاں اور بھاری رقم برآمد

بھکاری کابھائی بھی گرفتار،دونوں کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کردیا گیا

پیر 22 اپریل 2024 17:43

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) فلسطین میں مغربی کنارے میں ایک انوکھا بھکاری سامنے آیا ہے جس کے پاس سے پانچ لگژری گاڑیاں اور بھاری رقم برآمد ہوئی ہے۔ کچھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایسی تصاویر پھیلائی گئیں جو فلسطینی پولیس کو دم بخود کرنے دینے والے بھکاری سے ملی تھیں۔ اس کے پاس ایسی پانچ گاڑیاں تھیں جن کو دیکھ کر زیادہ تر لوگ صرف رشک کر سکتے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس نے رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے بیرزیت میں 2020 کی ماڈل کی گاڑی کے اندر سے ایک بھکاری کو گرفتار کیا اور اس سے 15,000 شیکل ضبط کیے ہیں۔ گورنریٹ کے باہر ایک شخص پر شبہ ہوا جو گاڑی میں ایسی حالت میں بیٹھا تھا جس سے اس پر شک ہو رہا تھا۔ پٹرولنگ پولیس نے اسے دیکھ کر اس کی شناخت چیک کی۔

(جاری ہے)

افسر نے دیکھا کہ ڈرائیور کے پاس پلاسٹک کے تھیلوں میں دھاتی رقم موجود تھی۔

اس شخص نے بتایا کہ وہ چوراہوں اور سڑکوں پر بھیک مانگتا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے رام اللہ میں اس کے گھر جا کر کارروائی کی۔ پولیس افسران گھر میں 5 لگژری گاڑیاں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بھکاری نے بتایا کہ یہ اس کے اور اس کے بھائی کی گاڑیاں ہیں۔ بھائی بھی میرے ساتھ گداگری کرتا ہے۔ اس کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ان سے ایک بیگ میں ضبط کیا گیا جس میں 8 ہزار شیکل کے سکے اور 22 ہزار شیکل کے بینک نوٹ موجود تھے۔ دونوں نے بھیک مانگ کر رقم جمع کرنے کا اعتراف کیا۔ دونوں کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کردیا گیا۔