مقدمات سے متعلق غیر پیشہ ورانہ اور غیر قانونی پریکٹس کا معاملہ پرپشاور ہائیکورٹ نے متعلقہ عملے کے لئے ہدایات جاری کردیئے

پیر 22 اپریل 2024 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) مقدمات سے متعلق غیر پیشہ ورانہ اور غیر قانونی پریکٹس کا معاملہ پرپشاور ہائیکورٹ نے متعلقہ عملے کے لئے ہدایات جاری کردیئے ۔ہدایات میں کہا گیا کہ یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ سٹاف کے کچھ سٹاف ممبران غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

عملے کے بعض اہلکار کیسز کو مخصوص بنچوں کے سامنے سماعت کے لئے مقرر کرتے ہیں عملے کے کچھ اہلکار کیسز کو آٹ آف ٹرن سماعت کے لئے مقرر کرنے میں ملوث ہے۔ ایسی سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں تمام اہلکار ایسے پریکٹس سے باز آ جائے۔ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل لائی جائیگی۔