Live Updates

فیصل آباد، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آبادسے نکالے گئے 720 ورک چارج ملازمین کا احتجاج جاری

پیر 22 اپریل 2024 21:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آبادسے نکالے گئے 720 ورک چارج ملازمین کا احتجاج جاری،720ملازمین کو نکالنا بعد پی ایچ اے کے دیگر ملازمین بھی غائب ، شہر بھر پارکس اور گرین بیلٹس کے اجڑنے لگے، شہر کی اہم گرین بیلٹس اور پارکوں کو ملازمین کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے ٹھیکہ دے رکھ ہے ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا ادارہ بھی کرپشن کا گڑھ بن گیا سرسبز وشاداب فیصل آباد کا شہریوں کا خواب ادھورا رہ جانے کا خدشہ‘ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز PHA سے نکالے جانیوالے 720 ورک چارج ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دیں، شہری حلقوں کا پرزور مطالبہ۔

آن لائن کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد میں افرادی قوت اور مالیت کی کمی کا بحران پیدا ہو گیا ہے، 720 ورک چارج ملازمین کو نکالنے کے بعد اب چند سو مستقل مالی کام کے لیے رہ گئے ہیں اور فیصل آباد بھر میں پارکوں اور گرین بیلٹس اجڑنا شروع ہو گئے ہیں، شہر کے بڑے پارکوں ڈی گرائونڈ پارک‘ باغ جناح‘ پہاڑی والی گرائونڈ پارک اور دیگر پارکوں میں پودے سوکھ رہے ہیں، پارکوں اور گرین بیلٹس میں پانی بھی نہیں لگ رہا‘ گھاس اور پودے مرجھانا شہریوں کے لیے شدید اضطراب کا باعث بنا ہے، اس حقیقت سے ہر خاص وعام آگاہ ہے کہ زندہ دلان فیصل آباد کو سرسبز وشاداب اور خوبصورت ترین فیصل آباد کے خواب دکھائے گئے اور اس کے برعکس PHA سے 720 ورک چارج ملازمین کو نکال کر شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو اجاڑ کر رکھ دیا گیا ہے، پارکوں اور گرین بیلٹس کو بے یارومددگار دیکھ کر شہریوں کو شدید دُکھ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اور موجودہ ملازمین بھی اپنی ڈیوٹیوں سے غائب ہیں جبکہ شہر کی اہم گرین بیلٹس اور پارکوں کو ملازمین کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے ٹھیکہ دے رکھ ہے اس کلیم شہید پارک اور باغ جناح سے لاکھوں روپے روپے وصول کئے جارہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں، فیصل آباد کے پارکوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور شادابی برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد سے نکالے جانیوالے 720 ورک چارج ملازمین کو ان کی نوکریوں پر بحال کیا جائے اور پارکوں وگرین بیلٹس میں خوبصورت پودے لگائے جائیں اور ان کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات