Live Updates

روٹی اور نان کے مقررکردہ نئے ریٹس کی خلاف ورزی پر 2لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

پیر 22 اپریل 2024 22:41

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں نان اور روٹی کی نئی مقرر کردہ قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے حوالے سے پرائس مجسٹریٹس کی ٹیمیں فیلڈ میں بھر پور طریقے سےمتحرک ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع بھر میں اب تک روٹی اور نان کے مقررکردہ نئے ریٹس پر عمل درآمد کروانے کے سلسلہ میں 915 مقامات پر جا کر انسپکشن کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس دوران 153 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے روٹی اور نان کے اوزان اور ریٹس کی خلاف ورزی کے جرم میں ملوث دکانداروں پر موقع پر ہی مجموعی طور پر2لاکھ42ہزارروپے جرمانہ عائد کیاجبکہ ایک دکاندار کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر نارووال کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرگندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث 100گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور120گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ احکامات تاحکم ثانی نافذالعمل ہوں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات