وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کی ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی میں گفتگو

پیر 22 اپریل 2024 22:45

وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کی ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی میں گفتگو کی اور ایرانی شعرا کے پاکستان کے حوالے سے فارسی اشعار بھی پڑھے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر فارسی زبان میں خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چشمِ ماہ روشن دلِ ما شاد، آپ کو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں اور دل خوش ہوا۔وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر کو علامہ تقی بہار کے پاکستان کے بارے فارسی میں کلام "درود بر پاکستان" بھی پڑھ کر سنایا۔