گوجرانوالا،بیٹی کو قتل، 2 بچوں کو زخمی کرنیوالی خاتون کا فون پر شوہر سے جھگڑا کا مقدمہ درج

پیر 22 اپریل 2024 22:47

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) گوجرانوالا میں اپنی بیٹی کو قتل اور 2 بچوں کو زخمی کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ ملزمہ کلثوم بی بی کے سسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔سسر کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق بیٹا بیرونِ ملک ہے، بہو کا شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ کے مطابق جھگڑے کے بعد ماں کے چھریوں کے وار سے 6 ماہ کی بچی جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوئے تھے جبکہ خاتون نے خود کو بھی چھری مار کر زخمی کر لیا تھا۔گوجرانوالا پولیس کے مطابق تینوں زخمی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ واقعہ گزشتہ روز وزیر آباد کے علاقے جناح کالونی میں پیش آیا تھا۔ماہ کے چھری کے وار سے جاں بحق ہونے والی بچی کی عمر 6 ماہ تھی۔