زراعوت کی بہتری اولین ترجیح ہے، حاجی علی مدد جتک

زراعت کے شعبے کی بہتری کے لئے اصلاحات لاکر لوگوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، صوبائی وزیر زراعت

پیر 22 اپریل 2024 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں زراعت کے شعبے کی بہتری کے لئے انقلابی اصلاحات لاتے ہوئے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ماضی میں اس شعبے کو نظر انداز کیا گیا لیکن ہماری اولین ترجیحات اس کی بحالی پر مرکوز ہوں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کے زمینداروں کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں موجودہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کے زمینداروں کی مشکلات کو حل اور زراعت کے شعبے کی بہتری اور فعالیت کے لئے موثر پالیسیاں ترتیب دیکر ان پر عمل پیرا ہوکر اقدامات اٹھائے گی ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں زراعت کے شعبے کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کے لئے انقلا بی اصلات لائی جائے کیونکہ صوبے کے 80 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت، لائیو سٹاک اور تجارت سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ ہے ہم نے ماضی میں نظر انداز ہو نے والے زراعت جیسے اہم شعبے کو بہتر بنانا ہے کیونکہ یہ وہ شعبہ ہے جس کی فعالیت اور بہتری سے ہی لوگوں کو خوراک کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملتی ہے اس لئے ہماری ترجیحات اس شعبے کی فعالیت پر مرکوز اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بلوچستان میں زراعت کے شعبے کو بارشوں اور سیلاب نے بری طرح متاثر کیا ہے اس کی بہتری ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔