وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی

پیر 22 اپریل 2024 22:57

وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی ..
دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) رکن صوبائی اسمبلی محمد صادق خان سنجرانی ،سابق مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حالیہ سیلاب متاثرین کے لئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیاچاغی میں طوفانی بارش نے تبائی مچادیا ہے لوگوں کے مکانات،مال مویشی ،فصلیں سب کچھ تباہ ہوچکے ہیں وزیر اعلی بلوچستان نے ہمارے درخواست پر بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا اور چاغی ضلع کو آفت زدہ قرار دے دیا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چاغی ایک ذرعی علاقہ ہے زمینداروں کے اربوں روپے کے تیار فصلیں ٹیوب ویل ،سولر طوفانی بارش کے نذر ہوگئے مگر چاغی کے عوام کو یقین دلاتے ہیں انہیں کسی صورت ہم تنہا نہیں چھوڑینگے جس طرح ان کے لئے بھر وقت امدادی سامان روانہ کردیا انشاء اللہ ان کے دیگر نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے ہم دن رات کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی جس جوش و جذبہ کے ساتھ حالیہ سیلاب متاثرین کے مدد کے لیے اقدامات اٹھائے انشاء اللہ وہ آگے بلوچستان کے تعمیر و ترقی کے لئے اسی جوش وجزبہ کے ساتھ بڑیگا ہماری نیک تمنائیں انکے ساتھ ہے رکن صوبائی اسمبلی صادق خان سنجرانی نے مزید کہا حالیہ طوفانی بارش کے بعد بروقت متاثرین کے لیئے امدادی سامان کی روانگی اور لوگوں تک پہنچانے میں ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان،ڈائریکٹر فیصل خان کا بھی ہم مشکور ہے کہ انھوں نے اس مشکل گھڑی میں بھرپور ہمارا ساتھ دیارکن صوبائی اسمبلی محمد صادق خان سنجرانی نے کہا کہ چاغی کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کا طوفان آیا ہے جس نے تحصیل چاغی،چھتر، چارسر، آمری، برابچہ، پدگ،دالبندین ودیگر دیہی اور ملحقہ علاقوں میں تبائی مچا دی ہے انشائ اللہ بہت جلد حکومت بلوچستان ودیگر عالمی ادارے اور این جی اوز کے ذریعے ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کیا جائے گا یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش تھی میں اپنے ضلع کے لوگوں کو کسی صورت میں مایوس نہیں کرونگانہ انھیں مایوس ہونے دونگا متاثرین صبر و تحمل سے کام لیں۔