Live Updates

ضمنی انتخابات میں ووٹ بھروسے، کارکردگی اور اچھی امید کو ملا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان

ژ*20 ہزار بائیکس میں امید سے بھی زیادہ دلچسپی دیکھنے کو ملی ہے۔ صوبائی وزیر

پیر 22 اپریل 2024 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سستی روٹی اور سٹوڈنٹس کیلیے اپنی سواری اپنی خودمختاری جیسی کاوشوں نے صوبے کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ٹرانسپورٹ ہائوس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام ریجنل دفاتر کے افسران نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی جس میں اسٹوڈنٹس کیلئے 20 ہزار بائیکس فراہمی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس دوران وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے تمام متعلقہ حکام کو اسٹوڈنٹس کیلیے مکمل راہنمائی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سواری کے خواہشمند ہر سٹوڈنٹ کی اپلائی کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کریں۔

(جاری ہے)

سٹوڈنٹس کو یقین ہے کہ ہماری حکومت لیپ ٹاپ سکیم کی طرح بائیک سکیم بھی کامیاب بنائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے بائیکس پراجیکٹس میں اپنی بھرپور دلچسپی دکھائی ہے۔

بہت سے سٹوڈنٹس اس سلسلے میں راہنمائی چاہتے ہیں جس کیلئے یونیورسٹیز میں ان کے پاس آپ خود جائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یہ عزم و خواہش ہے کہ ہمارے سٹوڈنٹس کی سفری پریشانیاں ختم ہوں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اپنے اضلاع اور علاقوں میں روڈ شوز اور ایونٹس منعقد کرکے سکیم سے متعلق آگاہی دیں۔ میں خود بھی تعلیمی اداروں کے دورے کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حقیقی ویڑن کو سٹوڈنٹس تک پہنچا رہا ہوں۔

بائیکس سکیم سے جڑے تمام متعلقہ حکام بھی سٹوڈنٹس تک پہنچ کر ان کی رہنمائی کریں۔ علاوہ ازیں نے انہوں نے ضمنی الیکشن میں میں ن لیگ کی زبردست کامیابی پر مریم نواز شریف کی کارکردگی کو لوگوں کے اعتماد کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی چند ہفتوں کی محنت اور کارگردگی نے ضمنی الیکشن میں مخالفین کے منہ بند کرا دیے ہیں۔ عوام نے ضمنی انتخابات میں ووٹ بھروسے، کارکردگی اور اچھی امید کو دیے ہیں۔

ہمیں لوگوں کی امید پر پورا اترنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہر منصوبے کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹوڈنٹس کی دلچسپی کو مدنظر رکھیں تو 20 ہزار بائیکس بہت کم ہیں انشاء اللہ دوسرا فیز بھی جلد لانچ کریں گے۔ خدا نے چاہا تو اگلے فیز میں الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھا کر سٹوڈنٹس کی یہ فرمائش بھی پوری کر دیں گے۔ ہماری چند روز کی حکومت میں سستی روٹی اور اپنی سواری جیسی کامیابیوں نے لوگوں کی امیدوں کو بڑھا دیا ہے۔ انشاء اللہ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کی بھلائی کیلئے کی گئی کاوشوں کی خوبصورت داستان رقم کریگا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات