گ*قومی اسمبلی اجلاس میں زمین کے عالمی دن کے موقع پر متفقہ قرارداد ایوان سے منظور

پیر 22 اپریل 2024 21:30

`اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) قومی اسمبلی اجلاس میں زمین کے عالمی دن کے موقع پر متفقہ قرارداد ایوان سے منظور،قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا زمین کے عالمی دن کے موقع پر ایوان میں پیش ہونے والی قرارداد کے متن کے مطابق حکومت پاکستان کو ماحول کے تحفظ کی زمہ داری کا احساس ہے،سیارے بمقابلہ زمین کے تھیم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی پر فوری قابو پانا ہے، اجلاس میں رکن اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ آج ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے قرارداد پاس کی گئی ہم نے پلاسٹک پر پابندی لگائی تھی اس کا کریڈٹ اس وقت کے وزیراعظم کو جاتا ہیپاکستان میں 5 سیلولر کمپنیوں کو 80 فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں،جب مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا ہو تو ان کمپنیوں کی سروسز پر پابندی لگا دی جاتی ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز منگل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔