سوات، ایس پی ٹریفک وارڈن کی ہدایت پر رکشوں پر چاکنگ سے عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کاآغاز کردیا گیا

منگل 23 اپریل 2024 03:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں رکشوں پر چاکنگ کے ذریعے عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کاآغاز کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی جانب سے رکشوں کی پشت پر ڈرائیونگ اوور سپیڈنگ سمیت موبائل فون استعمال نہ کرنے اور موٹر سائیکلز رائیڈرز ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کے لئے چاکنگ کرکے آگاہی مہم شروع کردی ہے ۔

ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان نے اس موقع پر بتایا کہ اس مہم کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس حوالے سے عوام بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ٹریفک کا نظام رواں دواں ہو ۔