سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم

ملزم وطن دشمنی، دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ میں ملوث پایا گیا: سعودی وزارت داخلہ

منگل 23 اپریل 2024 13:03

سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سعودی عرب میں وطن دشمنی، دہشت گردی اور انتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

غیرملی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے بتایاکہ سعودی شہری عبد الرحمان کو 8 صفر 1441 ہجری کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم وطن دشمنی، دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ میں ملوث پایا گیا۔عدالت میں میں ثبوت اور شواہد کی بنیاد پرملزم کو پیش کیا گیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ شخص کا سر قلم کردیا گیا۔