Live Updates

منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری

منگل 23 اپریل 2024 13:13

منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور آئی جی پنجاب کی زیرنگرانی صوبہ بھرمیں منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 16 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں57دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 7929 مقدمات درج، 8412 ملزمان گرفتارکرلئے گئے ،ملزمان کے قبضے سے 5374 کلو چرس، 27 کلو گرام سے زائد آئس 216 کلو افیون، 97 کلو ہیروئن ، 105910 لٹر شراب بھی ملزمان کے قبضہ سے برآمدہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 229 چھاپوں کے دوران منشیات کے کاروبار میں ملوث 90 ملزمان گرفتار، 87 کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 44 کلو چرس، 05 کلو ہیروئن، 360 گرام آئس اور 862 لٹر شراب برآمد کی ۔انہوں نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیشل ٹیمیں منشیات اسمگلرز ، ڈیلرز سمیت سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کہ گرفت میں لائیں ۔انہوںنے کہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا زہر پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات