اتحادی حکومت کسانوںکامعاشی قتل عام بند کرے ‘ سنی علما کونسل

پنجاب حکومت کی گندم خریداری پالیسی کسان دشمنی کے مترادف ہے‘ مولانا حافظ حسین احمد

منگل 23 اپریل 2024 14:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ اتحادی حکومت کسانوںکامعاشی قتل عام بند کرے، موجودہ گندم کا ریٹ جوحکومت نے اعلان کیا ہے وہ کسانوں کی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے ناکافی ہے، پنجاب حکومت کی گندم خریداری پالیسی کسان دشمنی کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی گاڑی کے ٹائر پونے تین کروڑ روپے میں بدلے جاسکتے ہیں اور اس کے لیے ہیلی کا پڑتین ارب روپے میں بک ہو سکتا ہے تو یہ حکومت کسانوں کا چولہا بجھانے کے لیے کیوںپیچھے پڑی ہوئی ہے، اگر زراعت ترقی کرے گی توملک ترقی کرے گا کسان خوشحال ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ایک طرف گندم کی بجائی کا حکومت نے کریڈٹ لیا تو دوسری جانب اب خریداری سے گریز کیا جا رہا ہے حکومت فوری طور پر گندم خریداری کا ہدف 50لاکھ ٹن جبکہ امدادی قیمت 5ہزار مقرر کرے۔

متعلقہ عنوان :