سندھ ہائی کورٹ نے گلشن کنیز فاطمہ سرجانی میں الیکشن نہ کرانے کیخلاف درخواست پررجسٹرار سوسائٹیز کو طلب کرلیا

منگل 23 اپریل 2024 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے گلشن کنیز فاطمہ سرجانی میں الیکشن نہ کرانے کیخلاف درخواست پررجسٹرار سوسائٹیز کو رپورٹ کے ساتھ 22مئی کو طلب کرلیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں گلشن کنیز فاطمہ سرجانی میں الیکشن نہ کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ گلشن کنیز فاطمہ سرجانی ٹان میں گذشتہ 30 سال سے الیکشن نہیں کروائے گئے۔

سوسائیٹی کے رہائشیوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے۔ عدالت نے 12 جنوری کو 3 ہفتے میں الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے رجسٹرار سوسائٹیز کو رپورٹ کے ساتھ 22 مئی کو طلب کرلیا۔ عدالت نے 12 جنوری کو جاری ہونے والے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی حکم کے بغیر کسی جایداد کی خرید و فروخت ہوگی نہ ہی کوئی جایداد ٹرانسفر کی جائے۔