Live Updates

فیصل آباد، شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوںکو کنٹرول نہ کرنے پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تبدیل

منگل 23 اپریل 2024 20:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوںکو کنٹرول نہ کرنے پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تبدیل کر دیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف آئندہ 74گھنٹوں میں ئنے سی پی او کی تعیناتی کی منظوری دیگی ،فیصل آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 200سے 250سنگین جرائم وارداتیں ریکارڈ ہورہی ہیں ،پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے آن لائن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوںکو کنٹرول نہ کرنے پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کو تبدیل کر دیا آئندہ 72گھنٹوں میں نئے سی پی تعیناتی متوقع ہے جبکہ غازی صلاح الدین کھچی کو نام زیرغور ہے فیصل آباد کا دوسرا بڑا شہر ہے یہاں پر صرف ڈی آئی عہدے کا ہی سی پی او کی تعیناتی ہوسکتی ہے ،فیصل آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 200سے 250سنگین جرائم وارداتیں ریکارڈ ہورہی ہیں ،پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات