پتوکی، 9گھروں کو ڈائریکٹ بجلی کی سپلائی دینے والے ملزم سمیت دیگرکیخلاف مقدمہ درج

منگل 23 اپریل 2024 21:07

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) 9گھروں کو ڈائریکٹ بجلی کی سپلائی دینے والے ملزم سمیت دیگرکیخلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

پتوکی کے نواحی گاؤں گروکے میں لیسکو ٹیم نے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی دوران کاروائی ملزم وریام ڈائر یکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرتا پایا گیا مزید چیک کیا تو ملزم 9گھروں کو بجلی کی ڈائر یکٹ سپلائی دیتے ہوئے پایا گیا لیسکو ٹیم نے ڈائریکٹ لگے بجلی کنکشن منقطع کئے تو ملزم دیگر 8/10خواتین کے ہمراہ حملہ آور ہوگیا ملزمان نے لیسکو ملازمین سے کیبل تار چھین لی اور سنگین نتائج کی دہمکیاں دیں 15کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :