Live Updates

روٹی اور آٹے کی قیمت میں کمی مسلم لیگ ن کا اہم اقدام ہے، رفاقت جنجوعہ

منگل 23 اپریل 2024 21:07

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) روٹی اور آٹے کی قیمت میں کمی مسلم لیگ ن کا اہم اقدام ہے ، انشا اللہ پاکستان بالخصو ص پنجاب مسلم لیگ ن کے دو ر میں ریکارڈ ترقی کرے گا ، میاں برادران نے ہمیشہ پاکستان کی بہتر ی کیلئے کام کیا اور انشا اللہ پنجاب وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں مز ید ترقی کرے گا ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز صد ر یو تھ ونگ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجو عہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مز ید کہاکہ حلقہ این اے 51اور حلقہ پی پی 7کی عوام نے جس طر ح شیر پر مہر لگا کر مخلص قیادت کا انتخاب کیا انشا اللہ اس سے بڑھ کر مسلم لیگ ن کی قیادت اس حلقے میں کام کروائے گی اور عوام کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن کی جب بھی حکو مت آئی پاکستان نے ترقی کی ، پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا تو مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے دن رات محنت کرکے ملک کو سنبھالا اور ترقی کی راہوں پر گامزن کیا ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات