مون سون کی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ضلع بہر میں برساتی نالوں کی صفائی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

منگل 23 اپریل 2024 21:38

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مون سون کی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ضلع بہر میں برساتی نالوں کی صفائی کو فوری طور پر یقینی بنائیں تاکہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وہ اپنے دفتر واقع شہباز بلڈنگ میں شہر بھر میں نالوں کی صفائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی کا بجٹ مختص کرنے کیلئے کمشنر حیدرآباد کی معرفت اعلی حکام کو لکھا جائے گا تاکہ مذکورہ کام تعطل کا شکار نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر حیدرآبادطارق قریشی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پمپنگ سٹیشنز کو فعال رکھنے کیلئے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور خراب مشینوں کی مرمت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا ذیشان ملک اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :