گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ،پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی روابط پر گفتگو

منگل 23 اپریل 2024 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گورنر پنجاب نے ایرانی صدر کا لاہور میں پر جوش خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی روابط کو اجاگر کیا۔ایرانی صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے لاہور شہر کی خوبصورتی اور ثقافتی شراکت کی تعریف کی اور پاکستانی عوام اور ایرانی عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بعد ازاں گورنر پنجاب نے ایرانی صدر کو لاہور سے کراچی روانگی سے پہلے الوداع کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ بھی موجود تھے۔