ایران کیساتھ معاہدے سے پاکستان کی اکانومی بہتر ہو جائیگی: چودھری سجاد نذیر

منگل 23 اپریل 2024 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی مشرق وسطی کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر آصف علی زرداری جب بھی صدر مملکت بنتے ہیں تو اللہ پاک کے فضل و کرم سے پاکستان کے اس کے تمام ہمسایہ ممالک اور بالخصوص مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہو جاتے ہیں، آصف علی زرداری اپنی کرشماتی سیاست کی وجہ سے عالمی حکمرانوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان ایک اہم وقت پر ہوا ہے اور اس دورے میں جو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں ان سے یقینی طور پر پاکستان کی اکانومی کی صورت حال بہتر ہو گی۔