صوبائی حکومت شروع دن سے تنازعات کا شکار ہے ،جیل میں موجود قیدی کی مرضی پر صوبہ چل رہا ہے،ڈاکٹرعباداللہ خان

منگل 23 اپریل 2024 22:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شروع دن سے تنازعات کا شکار ہے اور جیل میں موجود قیدی کی مرضی پر صوبہ چل رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پارلیمنٹ کی بے توقیری کر رہی ہے،صوبائی کابینہ نے غیر آئینی طور پر اپریل کا بجٹ منظور کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دعوی تھا کہ کھمبے کوبھی ٹکٹ دیں تو وہ جیت جائے گا لیکن باجوڑ میں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 18 یونیورسٹیوں کے وی سیز ،22 محکموں کے سربراہ موجود نہیں ،صوبے کے سربراہ کو کوئی دلچسپی نہیں،یہ گالم گلوچ بریگیڈ ہے،یہ ایسے ہی حکومت چلاتے ہیں،ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر حلف برداری کےتفصیلی فیصلے کا وقت پورا ہونے کے بعد توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔