شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر

منگل 23 اپریل 2024 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پٹیشن دائر کر دی، پٹیشن نوابزاہ جمال رئیسانی ’’پیٹرن انچیف شہداء فورم بلوچستان‘‘ کی طرف سے آرٹیکل184(3)کے تحت دائر کی گئی ہے ،پٹیشن دائر کرنے کا مقصد شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کے لیے آرٹیکل 9، 14، 15، 17، 18، 25 کے تحت ضمانت دیے گئے بنیادی حقوق کے تحفظ اور نفاذ کے لیے امتیازی سلوک کے خلاف ہے،جواب دہندگان میں سیکرٹری وزارتِ دفاع، وزارتِ اطلاعات، وزارتِ قانون اور چاروں صوبوں کے چیف سیکٹریز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پٹیشن میں درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ’’شہداء کے خاندانوں کو مکمل معاوضہ دیا جائے اوردہشتگردوں کے خلاف زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے‘‘پٹیشن میں مزید کہاگیا ہے کہ ’’ریاست ایسے انتظامات کرے کہ لاپتہ افراد کے صیغے کے غلط استعمال کو روکا جا سکے کیونکہ اکثر لاپتہ افراد ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف لڑتے ہوئے پائے گئے ہیں