قائد جمعیت کو رابطہ عالم اسلام کے رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، جمعیت علماء اسلام

منگل 23 اپریل 2024 23:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) قائد جمعیت نے دین اسلام کی سر بلندی و اشاعت کیلئے اپنی زمدگی صرف کی ہے انکی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ رابطہ عالم اسلام نے انہیں اپنے مرکزی مجلس عاملہ کا رکن مقرر کیا۔جو جمعیت علماء اسلام کیلئے اعزاز ہے وطن عزیز پاکستان کیلئے قائد جمعیت کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔

انھوں نے اور انکے جماعت نے ہر طرح سیاسی نقصانات سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی اور امن کو مقدم رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی بیان میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو رابطہ عالم اسلام کے رکن مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوے کہاں کہ عالم اسلام کے عظیم رہنماء کی کارکردگی کا ادراک اب ہر ایک کو ہوچکا ہے اس وقت جب وطن عزیز مشکل اوقات سے گرز رہا تھا جمعیت علماء اسلام نے فرنٹ لائن میں خدمات انجام دیں جس کے نتجے میں بیش بہاء نقصانات کا سامنا کرنا ہڑا لیکن قائد جمعیت نے مستحکم رہیں کسی بھی نتجے کا پراء کئے بغیر اپنے موقف پر ڈٹے رہیں حالیہ الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کے ساتھ بدترین دھانلی کی گئی جس کا مثال ماضی میں نہیں ملتا ہم نے اپنے تحریک کا اغاز کیا ہے جب تک عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا ہے ہمارا یہ تحریک بتدریج بڑھتا جائے گا۔