سیالکوٹ، حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

منگل 23 اپریل 2024 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے سیالکوٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیالکوٹ میں حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں محمد شکیل، زعیم الحسن اور شاہد نواز شامل ہیں ۔ گرفتار ملزم محمد شکیل اور زعیم الحسن حوالہ ہنڈی میں ملوث تھے۔چھاپے کے دوران ملزمان سے 500 سعودی ریال اور 4000 روپے برآمدہوئے ہیں، ملزمان کو بانو بازار سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ برآمد کر لیا گیاجبکہ ملزم شاہد نواز نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے شہری سے 2 لاکھ 85 ہزار روپے بٹورے تھے۔ملزم نے شکایت کنندہ کو ترکی کا جعلی ویزا دیا۔ملزم سال 2019 سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔