وزیراقتصادی ڈویژن اموراحد چیمہ سے چینی وفد سڈکا کی ملاقات

پاک چین دوطرفہ تعاون تیزکرنے کیلئے تکنیکی سطح پربات چیت پراتفاق

منگل 23 اپریل 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پاک چین دوطرفہ تعاون تیز کرنے کیلئے تکنیکی سطح پربات چیت پراتفاق کر لیا گیا ۔ اسلام آباد میں وزیراقتصادی ڈویژن اموراحد چیمہ سے چینی وفد سڈکا نے ملاقات کرکے دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔جاری اعلامئے کے مطابق احد چیمہ نے شراکت داری مستحکم کرنے میں سڈکا کے کردار کا اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

وزیراقتصادی امور نے چینی اہلکاروں پر حملے اور قیمتی جانی نقصان پر تعزیت کااظہار کیا۔وزیراقتصادی ڈویژن اموراحد چیمہ نے کہا کہ چینی باشندوں کی حفاظت کیاقدامات مزید بڑھارہے ہیں، ملاقات میں سی پیک اور سیلاب کے بعد تعمیر نو کے منصوبوں پر بھی بات کی گئی۔احد چیمہ نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے منصوبوں کی ترقی پرزوردیا ۔ سڈکا چیئرمین نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں غیر متزلزل حمایت کاعزم دہراتے ہوئے کہا اقتصادی تعاون ہمارے وسیع تر دوطرفہ تعاون کا سنگ بنیاد ہے۔