تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری

کانگریس اور اپوزیشن نے نچلی ذات اور قبائلیوں کا کوٹا چھین کر مسلمانوں کو دے دیا، مودی

بدھ 24 اپریل 2024 12:59

تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) تیسری بار اقتدار میں آنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق راجستھان میں انتخابی ریلی میں مودی نے کہاکہ کانگریس اور اپوزیشن نے نچلی ذات اور قبائلیوں کا کوٹا چھین کر مسلمانوں کو دے دیا۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ بھارت کے وسائل پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔اس سے پہلے مودی نے انتخابی مہم میں بھارت میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو درانداز قرار دیا تھا۔