Live Updates

پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت کو ہار میں تبدیل کر کے گھنائونا کھیل کھیلا گیا‘ شوکت بسرا

اتحادی جماعتوں کیساتھ مل کر پورے ملک میں جلسے ، اپنا حق لے کر رہیںگے‘ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب

بدھ 24 اپریل 2024 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بدترین دھاندلی ، پولیس کی غنڈہ گردی ،الیکشن کمیشن اور اداروں کی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،دھاندلی سے اداروں اور عوام میں خلیج بڑھ رہی ہے، بے جا مداخلت سے عوام کا موجودہ نظام سے اعتماد اٹھ گیا ہے، عوام مایوسی کی دلدل میں دھنستی جا رہی ہے ،ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے عوام کے اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے دن الیکشن پر مامور عملے سے وقت سے پہلے ہی فارم 45 پر دستخط کروا لئے گئے تھے ،فارم 45 کے ساتھ فارم 47 کا چند گھنٹوں میں تیار ہونا ضمنی الیکشن پر سوالیہ نشان ہے، 8 فروری کے الیکشن میں پریزائیڈنگ افسروں کو فارم 47 کو تیار کرنے میں کئی دن لگ گئے تھے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ضمنی الیکشن میں دھاندلی جعلی وزیر اعلی مریم نواز اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے کی گئی ،پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت کو ہار میں تبدیل کر کے گھنائونا کھیل کھیلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم بانی چیئرمین کی قیادت میں متحد ہے اور ہم اپنے کھوئے ھوئے مینڈیٹ کو حاصل کرنے کے لئے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کریں گے۔ پی ٹی ٹی آئی اپنی اتحادی جماعتوں کیساتھ مل کر پورے ملک میں جلسے کرے گی اور اپنا حق لے ے رہے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات