فیصل آباد،معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے سعودی پلٹ شہری کے گھر کو آگ لگا دی

بدھ 24 اپریل 2024 22:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) تھانہ بلوچنی کے علاقہ 52 رب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے سعودی پلٹ شہری کے گھر کو آگ لگا دی، بھاری مالیت کا سامان وگاڑی جل گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان احمد عمران‘ خالد وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق عتیق باجوہ نے بتایا کہ وہ عرصہ بیس سال سے سعودی عرب میں مقیم ہوں اور کاروبار کرتا ہوں، گزشتہ دنوں گھر آیا ہوا تھا کہ اس کا ہمسایوں احمد عمران‘ خالد وغیرہ سے جھگڑا ہو گیا تو ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسکے گھر پر حملہ کر دیا اور مٹی کا تیل ڈال کر گھر کو آگ لگا دی‘ بھاری مالیت کا سامان اور گاڑی جل گئی بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا، تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔