جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کا احتجاجی کیمپ اور دھرنا

بدھ 24 اپریل 2024 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو گزشتہ چار مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کے خلاف اور مالی بحران کے مستقل حل کیلئے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ میں 47 ویں روز بھی احتجاجی دھرنا زیرصدارت نذیراحمدلہڑی منعقد ھوا۔

احتجاجی دھرنے میں اظہار یکجہتی کیلئے نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان کی پروفیسر فرخندہ اورنگزیب، مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈو مکی، ممتاز سیاسی و سماجی رہنما کامریڈ عبدالستار سیلانی اور پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونیورسٹی یونٹ کے سیکرٹری نے ہمراہ نمائندہ وفد شرکت۔

(جاری ہے)

احتجاجی دھرنیسے نذیر احمد لہڑی، پروفیسر فرخندہ اورنگزیب، علامہ مقصود علی ڈومکی، کامریڈ عبدالستار سیلانی، پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاھ علی بگٹی، فریدخان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ، پروفیسر سید ارسلان شاہ، میڈم فائزہ میر، سید محبوب شاھ، سیدشاہ بابر اور حافظ عبدالقیوم نے خطاب کیا، پروفیسر فرخندہ اورنگزیب نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کا ماہانہ تنخواہ و پینشن روکھنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی و ملکی انسانی حقوق کے اداروں سمیت صدر و وزیراعظم پاکستان کو ایک جامع شکایتی ڈرافٹ فوری طور پر بھیج دیا جائے گا۔

مولانا مقصود علی ڈومکی نے خبردار کیا کہ ملک مذید بربادی و افراتفری کا شکار ھوگا آگر شعبہ تعلیم کے لئے جی ڈی پی کا 4 فیصد سے زیادہ رقم مختص اور اساتذہ کرام کی تعظیم و تکریم نہیں کی گئی۔ کامریڈ عبدالستار سیلانی نے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کی سب سے قدیم اور بڑی یونیورسٹی ہے انکو مالی بحران میں دھکیلنا گہری سازش ہے جسکو ناکام بنانا سیاسی جماعتوں، طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

دیگر مقررین نے کہاکہ 47 روز کے احتجاج کے باوجود وزیر اعلی بلوچستان اور انکے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کے اعلان اور وعدوں پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا جا سکا، مقررین نیکہا کہ ہم کسی صورت چین سے نہیں بھیٹینگے اور نا اپنی بنیادی حقوق سے دستبردار ہونگے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کی جانب سے بروزِ جمعرات 25 اپریل 2024 کو جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ میں دھرنا و سریاب روڈ پر ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا جائے گا۔

جامعہ بلوچستان کے تمام اساتذہ کرام، آفیسران و ملازمین اور سیاسی جماعتوں، طلباء تنظیموں، وکلاء برادری و سول سوسائٹی سے درخواست کی جاتی ہیں کہ وہ اس احتجاجی کیمپ و مظاہرے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔