وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو کشمیر کونسل کے امور کے حوالے سے بریفنگ

بدھ 24 اپریل 2024 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) وفاقی وزیر امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفر ان انجینئر امیر مقام کو آزاد جموں کشمیر کونسل میں کشمیر کونسل کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان جواد رفیق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے کونسل سے متعلق انتظامات، حالیہ کردار اور موجودہ ملازمین اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو اے جے کے کونسل کے کردار کے بارے میں بتایا گیا کہ کونسل کا بنیادی کردار حکومت اور الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس بار کشمیر کونسل مشاورتی کردار ادا کر رہی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مشاورتی کردار کا تعین ہونا چاہئے تاکہ ہم کونسل کی کارکردگی میں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کے کردار کا تعین کرنا بہت ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کونسل کے امور کی بہتری کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔