وزیراعظم نے 9سال قبل قطر سے کئے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہونے کا نوٹس لے لیا

بدھ 24 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) وزیراعظم شہباز شریف نے 9سال قبل قطر سے کیے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہونے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چھان بین کے باوجود معاہدے کی کابینہ سے توثیق کی دستاویز نہ مل سکیں، وزیراعظم کی ہدایت پر 9سال پرانے معاہدے کی کابینہ سے دوبارہ منظوری حاصل کر لی گئی ہے ۔ قومی ورثہ ڈویژن کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے ، امیر قطر کے 2015میں دورہ پاکستان کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق قطر نے معاہدے کی منظوری کے بعد دستاویز پاکستان کے حوالے کر دی تھیں، معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معلومات کا تبادلہ، ریسرچ اور اسٹڈیز ہونا تھیں۔