چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں امریکی سفیر کی ملاقات
بدھ 24 اپریل 2024 22:00
(جاری ہے)
دونوں ممالک کے درمیان اہم اقتصادی شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستانی حکومت سے تعاون پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط اور تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی نئی اقتصادی ٹیم کو سراہتے ہوئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری تعاون کے مزید فروغ کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان مزید اقتصادی تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کی روشنی میں امریکی سفیر نے افراط زر میں کمی کے رجحان اور ڈالر کے ذخائر میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت پر اعتماد سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گیمنگ انڈسٹری ترقی کر رہی ہے اور ڈیجیٹل سیکٹر میں مزید تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ملاقات میں پارلیمانی رابطوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے امریکی کانگریس میں ایک مضبوط پارلیمانی کاکس موجود ہے اور سینیٹ آف پاکستان میں فرینڈشپ گروپ کی تشکیل نو سے باہمی پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عوامی سطح کے روابط استوار کرنے کا موقع ملے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستانی طلباء اور تاجروں کو امریکی ویزوں کے حصول میں درپیش چیلنجز اور ویزا کے عمل کو مزید ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی سفیر نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ وقت فلسطین میں امن کے قیام کی کوششیں تیز کرنے کا ہے۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ خطے میں دیرپا امن کا حصول ممکن ہو سکے۔ امریکی سفیر نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ملاقات خطے میں امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے پاکستان اور امریکا کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.