یو اے ای اور سعودی عرب سے صحافیوں کے وفد کی دفتر خارجہ آمد،کشمیر اور فلسطین سے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا

بدھ 24 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) یو اے ای اور سعودی عرب سے صحافیوں کے وفد کی دفتر خارجہ آمد ہوئی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ مشرق وسطی کے سفیر رضوان سعید شیخ نے وفد کا استقبال کیا، وفد کو دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف شعبوں بالخصوص کشمیر اور فلسطین سے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری بشمول ایس آئی ایف سی کے اقدامات، سیاحت اور میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔